ایف 35 طیاروں کی خریداری کے لیے ایردوآن اورٹرمپ کل ملاقات کرینگے

منگل 23 ستمبر 2025 13:31

ایف 35 طیاروں کی خریداری کے لیے ایردوآن اورٹرمپ کل ملاقات کرینگے
انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2025ء)ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوآن امریکہ ساختہ ایف35لڑاکا طیاروں کی خریداری سے متعلق اپنے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ سے کل (جمعرات کے روز) بات چیت کریں گے ۔

(جاری ہے)

ایردوآن نے گفتگو میں کہاکہ اب ہم اس معاملے پر دوبارہ مذاکرات کریں گے۔ ہمیں توقع ہے کہ امریکہ وہ کرے گا، جو اس کے حق میں بہتر ہے، چاہے وہ ایف-35 طیاروں کا معاملہ ہو یا ایف-16 طیاروں کی تیاری اور مرمت وغیرہ۔