
میری حکومت نے پاک بھارت جنگ سمیت 7 جنگیں ختم کروائیں
اقوام متحدہ کو تو کوئی کال نہیں کرتا، اقوام متحدہ جب جنگیں نہیں رکوا سکتا تو اس کا کیا فائدہ ہے؟ دنیا میں امن کے لیے کوششیں کر رہا ہوں، ابراہم معاہدے پر بات چیت چل رہی ہے، روسی تیل خرید کر بھارت روس کو مضبوط کر رہا ہے، یورپی ممالک روس سے تیل خریدتے ہیں یہ شرمناک ہے، امریکی صدر کا یو این جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب
محمد علی
منگل 23 ستمبر 2025
19:57

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ایک سال قبل، گذشتہ انتظامیہ کے تحت امریکا شدید مشکلات کا شکار تھا، میرے عہدہ صدارت سنبھالنے کے صرف آٹھ ماہ بعد حالات تبدیل ہوگئے اور اب امریکا دنیا کا پسندیدہ ترین ملک ہے۔
انہوں نے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ سے ہمیں معاشی بربادی ورثے میں ملی مگر آج امریکی معیشت دنیا کی مضبوط ترین معیشت اور ہماری فوج دنیا کی مضبوط ترین فوج ہے اور یہ درحقیقت امریکا کا سنہرا دور ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میری لیڈرشپ میں امریکا میں مہنگائی کم ہوئی ہے اور افراط زر کو شکست دی جاچکی ہے، اسٹاک مارکیٹ تاریخی بلندیوں پر ہے اور کارکنان کی تنخواہیں 60 سال میں سب سے زیادہ تیزی سے بڑھ رہی ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکامیں غیرقانونی طور پر آنے والوں کے راستے بند ہوچکے ہیں اور ان کی آمد صفر ہوگئی ہے جبکہ بائیڈن کی پالیسیوں کی وجہ سے ماضی میں لاکھوں لوگ غیرقانونی طور پر امریکا آرہے تھے۔امریکی صدر نے کہا کہ سات ماہ کے عرصے میں میں نے نہ ختم ہونے والی سات جنگیں ختم کروائیں، ان میں سے دو جنگیں 31 سال سے چلی آرہی تھیں، افسوس ہوا کہ اقوام متحدہ کے بجائے مجھے جنگیں بند کروانی پڑیں، میں نے پاک بھارت سمیت سات جنگیں بند کروائیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جنگیں ختم کرانے پر اقوام متحدہ سے ایک فون کال بھی نہیں آئی، اقوام متحدہ کھوکھلے الفاظ سے جنگیں نہیں رکواسکتی۔امریکی صدر نے اقوام متحدہ کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے وجود کا کیا مقصد ہے، یہ ادارہ اپنے مقصد اور اپنی استعداد کار کے مطابق کام نہیں کررہا، جنگ بندی کے موقع پر اقوامِ متحدہ کہاں تھی اقوامِ متحدہ میں اصلاحات کرنا چاہتا ہوں۔ایران کے حوالے سے امریکی صدر نے کہا کہ بی ٹو طیاروں کے ذریعے ایرانی جوہری صلاحیت مکمل تباہ کردی تھی، ایران دہشتگردی کا سب سے بڑا حمایتی ہے اور ایٹم بم جیسا مہلک ترین ہتھیار نہیں رکھ سکتا، ہم کبھی ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے۔امریکی صدر ٹرمپ نے ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکہ کے حملے کا ذکر کیا اور بتایا کہ انھوں نے اس سال کے شروع میں ایران کی ایک اہم جوہری تنصیب پر بمباری کا حکم دیا تھا۔انھوں نے کہا کہ ’ہم نے وہ کام کیا جو لوگ 22 سال سے کرنا چاہتے تھے۔انہوں نے کہا کہ طویل عرصے سے غزہ جنگ کے خاتمے کی بھی کوشش کررہا ہوں مگر حماس جنگ بندی کی کوششیں مسترد کرتی آئی ہے، حماس نے قابل عمل امن معاہدوں کو مسترد کیا۔ٹرمپ نے کہا کہ ہم غزہ سے تمام 20 یرغمالیوں کی فوری رہائی چاہتے ہیں ، اگر غزہ میں امن چاہتے ہیں تو تمام 20 یرغمالیوں کی رہائی کی حمایت کریں۔انہوں نے کہا کہ حماس کے مطالبات پورے کرنے کے بجائے یرغمالی رہا کرنے کامطالبہ کیا جائے،امریکی صدر نے کہا کہ مختلف ممالک کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا حماس کیلئے بڑا انعام ہوگا۔روس کے حوالے سے اظہارخیال کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ سمجھتا تھا پیوٹن سے تعلقات کی وجہ سے یوکرین جنگ روکنا آسان ہوگا، اگر روس یوکرین جنگ بند کرنے کیلئے راضی نہیں تو ٹیرف عائد کریں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چین اور بھارت روس سے تیل کی خریداری جاری رکھ کر اس جنگ کو مسلسل طول دے رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ نیٹو ممالک بھی روس سے تیل اور گیس خرید رہے ہیں، یورپ روس سے لڑ بھی رہا ہے اور اس سے تیل و گیس بھی خرید رہا ہے، یورپی ممالک روس سے توانائی کے تمام منصوبے بند کردیں۔امریکی صدر نے بایولوجیکل ہتھیاروں کے بارے میں کہا کہ کہ انہیں بالکل ختم کرنا چاہیے، ہماری انتظامیہ بایولوجیکل ویپنز کنونشن ) پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے ایک بین الاقوامی کوشش کی قیادت کرے گی، اور ایک ایسے مصنوعی ذہانت ( اے آئی ) تصدیقی نظام کا قیام ہوگا جس پر سب اعتماد کر سکیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ تمام ملکوں کا تعاون بائیولوجیکل ہتھیاروں کی روک تھام کی عالمی کوششوں میں معاون ہو گا، تاریکینِ وطن کا معاملہ ہمارے دور کا بڑا مسئلہ ہے، اقوامِ متحدہ اس بے قابو مسئلے کے لیے فنڈنگ کر رہی ہے، امریکا میں منشیات لانے والے غیر قانونی گروہوں کے خلاف بھی کارروائیاں کی ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ واشنگٹن ڈی سی امریکا کا کرائم کیپیٹل تھا، اسے دوبارہ پٴْرامن بنایا، بائیڈن دور میں لاکھوں بچے امریکا اسمگل کیے گئے، واشنگٹن ڈی سی میں فوج کو تعینات کر کے جرائم پر قابو پایا، یہ اب ایک محفوظ ترین شہر ہے، موسمیاتی تبدیلی ایک بڑا دھوکا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں کسی انعام نہیں، دنیا میں امن کے لیے کوششیں کر رہا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ موسمیاتی تبدیلی ایک بڑا دھوکا ہے، کاربن اخراج جیسی باتیں بکواس ہیں، یوکرین میں بھی اموات روکنے کی کوششیں کر رہا ہوں، میں صدر ہوتا تو یوکرین جنگ نہ ہوتی، ہم مذاکرات کر رہے ہیں تاکہ یرغمالی واپس آ سکیں۔
مزید بین الاقوامی خبریں
-
امریکا میں سفارتی آداب کی کھلی خلاف ورزی
-
میری حکومت نے پاک بھارت جنگ سمیت 7 جنگیں ختم کروائیں
-
دنیا کا دوسرا سب سے بڑا ہیرا اپنی قیمت کا منتظر‘وزن 2 ہزار488 قیراط یعنی تقریبا 497.6 گرام ہے
-
ناجائز تعلقات کا شبہ، شوہر نے سوتیلی بیٹی کے سامنے بیوی کو قتل کردیا
-
ْامریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی ٹل گئی، ٹرمپ کا چین کے ساتھ ڈیل کو قانونی قرار دینے کا فیصلہ
-
کارسازکمپنی نسان بھی خودکارڈرائیونگ ٹیکنالوجی کی دوڑ میں شامل
-
اماراتی محقق کا 4 بیویوں اور100 بچوں کا انکشاف
-
ایف 35 طیاروں کی خریداری کے لیے ایردوآن اورٹرمپ کل ملاقات کرینگے
-
این ویڈیا کا اوپن اے آئی میں 100 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کا اعلان
-
متعددممالک کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنا حماس کے لیے انعام ہے، وائٹ ہاوس
-
ٹرمپ کے انٹیفا کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے سے متعلق ایگزیکٹو آڈر پر دستخط
-
دوران حمل ٹائلینول گولی کھانے سے بچے میں آٹزم کا خطرہ بڑھ سکتا ہے، ٹرمپ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.