امریکا کی فوجی موجودگی علاقائی امن کے لیے خطرہ ہے ، وینزویلا

منگل 23 ستمبر 2025 08:50

کراکس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2025ء) وینزویلا نے کہا ہے کہ امریکا کی فوجی موجودگی علاقائی امن کے لیے خطرہ ہے ۔ شنہوا کے مطابق وینزویلا کے وزیر خارجہ ایوان گل نے خبردار کیا ہے کہ امریکا کی جانب سے کیریبین خطے میں فوجی موجودگی میں اضافے سے لاطینی امریکا اور کیریبین کو بطور "امن کا خطہ" شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

نیویارک میں لاطینی امریکا اور کیریبین ریاستوں کی کمیونٹی (سی ای ایل اے سی ) کے وزرائے خارجہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایوان گل نے کہا کہ امریکی دھمکیاں صرف وینزویلا ہی نہیں بلکہ پورے خطے کے استحکام کو ہدف بنا رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کیا کوئی تصور کر سکتا ہے کہ ہمارے ملک پر حملے کے اثرات اس کے ہمسایوں یا علاقائی معیشت پر نہیں پڑیں گے؟" انہوں نے واضح کیا کہ وینزویلا کا امریکا سے کوئی براہِ راست تنازع نہیں، تاہم وہ واشنگٹن میں موجود بعض سیاسی عناصر کی جانب سے مسلط کردہ فوجی جارحیت کا سامنا کر رہا ہے۔ وزیر خارجہ نے بتایا کہ صدر نکولس مادورو نے اس ممکنہ کشیدگی کو روکنے کے لیے دفاعی اقدامات کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے امریکی حکام کی جانب سے وینزویلا کو منشیات کی اسمگلنگ سے جوڑنے کی کوششوں کو "بڑی جھوٹ پر مبنی" قرار دے کر مسترد کر دیا۔

متعلقہ عنوان :