ماہرہ خان کو میں نے شوبز انڈسٹری میں متعارف کر وایا،وجاہت رؤف

منگل 23 ستمبر 2025 10:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2025ء) فلم ساز وجاہت رؤف نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ ماہرہ خان کو شوبز انڈسٹری میں بطور وڈیو جوکی انہوں نے متعارف کروایا۔ وجاہت رؤف حال ہی میں اپنی اہلیہ شازیہ وجاہت کے ہمراہ نجی پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے اپنے فنی سفر اور شوبز انڈسٹری کے معروف ستاروں کے ساتھ کام کے تجربات پر تفصیل سے بات کی۔

(جاری ہے)

پوڈکاسٹ کے دوران انہوں نے بتایا کہ اگرچہ اداکارہ ہانیہ عامر کو انہوں نے متعارف نہیں کرایا کیونکہ وہ پہلے ہی چار سال سے کام کر رہی تھیں، لیکن ماہرہ خان کو وی جے کے طور پر متعارف کرنے کا سہرا ان کے سر جاتا ہے۔وجاہت رؤف نے کہا کہ انہوں نے ماہرہ کو پہلی بار ایم ٹی وی کے لانچ ایونٹ میں پرفارم کرتے دیکھا اور اسی لمحے فیصلہ کرلیا کہ وہ ان کے چینل "آگ ٹی وی" پر بطور وی جے کام کریں گی۔ بعد ازاں، ماہرہ کی مقبولیت اور کامیابی کا سفر شروع ہوا، جو آج سپر سٹار کے مقام تک پہنچ چکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :