فلسطینیوں کیلئے ریاست کا قیام ایک حق ہے، انعام نہیں، اقوام متحدہ

منگل 23 ستمبر 2025 12:29

فلسطینیوں کیلئے ریاست کا قیام ایک حق ہے، انعام نہیں، اقوام متحدہ
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2025ء)اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیریس نے فلسطین سے متعلق اقوام متحدہ کی کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ فلسطینیوں کے لیے ریاست کا قیام ایک حق ہے، انعام نہیں۔

(جاری ہے)

سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیریس نے کہا کہ واحد حل وہی ہے جس میں دو آزاد ریاستیں ایک دوسرے کو تسلیم کریں، دونوں ریاستیں مکمل طور پر عالمی برادری کا حصہ بنیں۔

انہوں نے کہا کہ ریاست سے انکار ہر جگہ انتہا پسندوں کے لیے ایک تحفہ ہوگا۔سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ مغربی کنارے میں بستیوں کی مسلسل توسیع کا کوئی جواز پیش نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہا کہ مغربی کنارے میں بستیوں کی توسیع کو روکنا ہوگا، یو این سیکریٹری جنرل نے کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ الحاق کا خطرہ اور آبادکاروں کے تشدد کی شدت کو روکنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :