دو دن میں 10 ممالک کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان ، اسرائیل تنہائی کا شکار

منگل 23 ستمبر 2025 15:06

دو دن میں 10 ممالک کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان ، اسرائیل ..
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2025ء) دو دن میں دس ممالک نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سی جی ٹی این کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا اور پرتگال کے فلسطینی ریاست کو رسمی طور پر تسلیم کرنے کے بعد فرانس، موناکو، بیلجیم، لکسمبرگ، مالٹا اور انڈورا نے بھی باضابطہ طور پر فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

اس طرح اب اقوام متحدہ کے 193 رکن ممالک میں سے 157 نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

سلامتی کونسل کے پانچ مستقل اراکین میں سے امریکا واحد ملک رہ گیا ہے جس نے اب تک فلسطینی ریاست کو تسلیم نہیں کیا۔اس دوران اسرائیل کی جانب سے سر مہری کا رد عمل دیکھنے میں آیا حتیٰ کہ اسرائیل نے یہ بھی دھمکی دی کہ اس کے جنگی مقاصد صرف غزہ تک محدود نہیں ہوں گے۔

مسئلہ فلسطین کے پرامن اور دو ریاستی حل کے نفاذ کے لیے ہونے والی اعلیٰ سطحی بین الاقوامی کانفرنس کے ساتھ ہی بین الاقوامی برادری میں ایک بار پھر فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی ایک نئی لہر دیکھی جا رہی ہے ۔ مغربی دنیا میں اسرائیلی پالیسیوں پر اتفاق میں دراڑیں پڑ رہی ہیں اور اسرائیل مزید تنہائی کا شکار ہو رہا ہے۔