حماس کو فلسطینی اتھارٹی کے سامنے ہتھیار ڈالنا ہوں گے، محمود عباس

غزہ میں امداد کی ضرورت ہے اور قیدیوں کی رہائی ہونی چاہیے،فلسطینی صدر

منگل 23 ستمبر 2025 12:29

حماس کو فلسطینی اتھارٹی کے سامنے ہتھیار ڈالنا ہوں گے، محمود عباس
مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2025ء)فلسطین کے صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ حماس کو ہر صورت اپنے ہتھیار فلسطینی اتھارٹی کے سامنے ڈالنا ہوں گے۔اقوام متحدہ کے زیر اہتمام کانفرنس سے خطاب میں فلسطینی اتھارٹی کے صدر نے واضح کیا کہ فلسطین کی گورننس میں حماس کا کو کوئی کردار نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

فلسطینی صدر نے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں امداد کی ضرورت ہے اور قیدیوں کی رہائی ہونی چاہیے۔

انہوں نے مصر اور قطر کی جانب سے جنگ ختم کرنے کے لیے ثالثی کی کوششوں کو بھی سراہا۔ فلسطینی صدر نے ساتھ ہی مصر اور اردن کی جانب سے اس بات کو مسترد کیا جانا بھی قابل ستائش قرار دیا کہ ان دونوں ممالک نے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کا اسرائیلی منصوبہ مسترد کردیا ہے۔