وفاقی حکومت کا حج رجسٹریشن کے دوران جمع رقوم کی واپسی کا فیصلہ

منگل 23 ستمبر 2025 13:22

وفاقی حکومت کا حج رجسٹریشن کے دوران جمع رقوم کی واپسی کا فیصلہ
اسلام آباد/لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2025ء) میڈیکل بنیادوں یا کسی اور وجہ سے حج پر نہ جانے والے درخواست گزاروں کو حج رجسٹریشن کے دوران جمع کرائی گئی رقوم کی واپسی کا فیصلہ کر لیا ہے۔وزارت مذہبی امور نے اس سلسلے میں سرٹیفکیٹ جاری کر دیا ہے جس کے تحت متاثرہ عازمین رقوم کی واپسی کے لیے درخواست دے سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

سرٹیفکیٹ میں درج شرائط کے مطابق درخواست گزار کا شناختی کارڈ لازمی ہوگا، بینک میں جمع کرائی گئی پہلی قسط کی رسید بھی درکار ہوگی اور اگر درخواست گزار وفات پا چکے ہوں تو ڈیتھ سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہو گا۔

اس کے علاوہ میڈیکل رپورٹس اور دیگر متعلقہ کوائف بھی جمع کرانے ہوں گے۔ رقم کی واپسی کے لیے عازمین کو وزارت مذہبی امور کے اکائونٹس آفیسر کے نام درخواست دینا ہو گی۔

متعلقہ عنوان :