وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک کی سعودی قیادت اور عوام کو سعودی عرب کے 95 ویں قومی دن پر مبارکباد

منگل 23 ستمبر 2025 15:09

وفاقی وزیر  ڈاکٹر مصدق ملک کی سعودی قیادت اور عوام کو سعودی عرب کے 95 ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2025ء) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابطہ ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی قیادت اور عوام کو سعودی عرب کی 95 ویں قومی دن پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر سعودی عرب کے 95 ویں قومی دن کے حوالے سے پوسٹ کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم اعتماد،ایمان اور بھائی چارے کے بندھن کا جشن مناتے ہیں جو وقت کے ساتھ ساتھ مضبوط ہوتا جارہا ہے، پاکستان-سعودیہ دوستی زندہ باد۔