کسی بھی قسم کے انتشار کو برداشت نہیں کیاجائے گا،ڈپٹی کمشنر بھمبر

منگل 23 ستمبر 2025 15:11

بھمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2025ء)سول ملٹری حکام کا اہم اجلاس،سیسہ پلائی دیوار کی مانند رہ کر امن و امان کو برقرار رکھنے،نظم و ضبط اور ریاستی عوام جان و مال کے تحفظ کا عہد کیا گیا۔ڈپٹی کمشنرچوہدری حق نواز اور ایس پی خواجہ عبدالقیوم کی سربراہی میں سول ملٹری حکام کے اجلاس میں حساس اداروں کے ضلعی سربراہان،عسکری حکام پولیس مجسٹریٹس و دیگر نے اس عزم کا اظہارکیاکہ کسی بھی قسم کے انتشار کو برداشت نہیں کیاجائے گا۔

امن وامان برقرار رکھنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر ضلع بھمبر چوہدری حق نواز کی زیر صدارت میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔، اسسٹنٹ کمشنر بھمبر عیص بیگ نے بریفنگ دی۔اجلاس کے وران ضلع بھمبر میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ امن و امان کو مکمل بحال رکھنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ تمام انٹری پوائنٹس پر چیکنگ و پڑتال جاری ہے کسی بھی شر پسند عناصر کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ ضلع بھمبر پرامن علاقہ ہے۔ہمیں آپس کے اتحاد سے اسکی تعمیر و ترقی و اجتماعی مفادات کے معاملہ میں ایک پلیٹ فارم پر رہ کر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہی-

متعلقہ عنوان :