مانسہرہ،ناران میں زمین کے تنازعہ پر نوجوان کو قتل کرنے والے 6 نامزد ملزمان گرفتار

منگل 23 ستمبر 2025 17:37

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2025ء) مانسہرہ پولیس نے زمین کے تنازعہ پر نوجوان کو قتل کرنے والے چھ نامزد ملزمان گرفتار کر لیے۔

(جاری ہے)

مانسہرہ کے تھانہ ناران میں 21 ستمبر کو محمد صدیق نامی شخص نے پولیس کو رپورٹ درج کرائی کہ وہ اور اسکا بیٹا لکڑیاں اکھٹی کرنے کے لیے بڑوائی میں موجود تھے کہ گل اکبر ولد عرفان،صفدر ولد رضا اور ساجد و دیگر افراد بڑوائی میں موجود اس کے مکان سے پتھر نکال رہے تھے ، جب انہیں منع کیا تو مذکورہ افراد نے اس کے ساتھ لڑائی جھگڑا شروع کر دیا،شور شرابہ کی آواز سن کر اس کا بیٹا آمش اسے بچانے کے لیے موقع پر آیا تو اسی اثناء میں طارق ولد یعقوب،شاہد ولد وکیل ، جو کہ بامسلح تھے ، کو مذکوران بالا نے کہا کہ باپ بیٹےدونوں کو قتل کر دو جس پر طارق نے اس کے بیٹے کو پکڑا اور شاہد نے اسلحہ آتشین سے فائر کر دیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔

بعد ازاں پولیس نےمختلف مقامات پر سرچ آپریشنز کا سلسلہ شروع کیا اور ملزمان وسیم ولد عبدالوکیل،جنید ولد عبدالرشید،میردل ولد عبدالقیوم،وحید ولد لعل خان،صفدر ولد راداللہ اور عبدالوکیل ولد راداللہ کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے آلہ قتل کلاشنکوف بھی برآمد کرلی ۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :