سی ڈی اے کے زیرانتظام ہفتہ وار بازاروں میں کیو آر کوڈ نظام نافذ

بازاروں میں ادائیگیاں کیو آر کوڈ اور ڈیجیٹل ذرائع سے ہی کی جا سکیں گی ایچ نائن بازار کے تمام ستائیس سو اسٹالز پر کیو آر کوڈ اسٹیکرز لگا دیئے گئے ،چیف آفیسر ایم سی آئی انعم فاطمہ

منگل 23 ستمبر 2025 17:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2025ء) اسلام آباد کو کیش لیس ماڈل سٹی بنانے کیلئے سی ڈی اے کے زیرانتظام ہفتہ وار بازاروں میں کیو آر کوڈ نظام نافذ کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

چیف آفیسر ایم سی آئی انعم فاطمہ کے مطابق ایچ نائن بازار کے تمام ستائیس سو اسٹالز پر کیو آر کوڈ اسٹیکرز لگا دیئے گئے ہیں، اسلام آباد کی تمام مارکیٹوں میں بھی کیو آر کوڈ ڈسپلے لازمی ہو گا،بازاروں میں ادائیگیاں کیو آر کوڈ اور ڈیجیٹل ذرائع سے ہی کی جا سکیں گی۔ریٹیلرز ، ہول سیلرز ، شاپنگ مارٹس اور ریسٹورنٹس میں کیو آر کوڈ لازم قرار دیا جا چکا۔ اسپتالوں اور ٹیکسیوں میں بھی ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم لگانے پر غور جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :