محکمہ زراعت آزاد حکومت کے زیر اہتمام جلال آباد پارک میں ''زرعی نمائش 2025'' کا انعقاد

منگل 23 ستمبر 2025 23:18

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2025ء) محکمہ زراعت آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر کے زیر اہتمام جلال آباد پارک میں ''زرعی نمائش 2025'' کا انعقاد کیا گیا۔ سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے زرعی اجناس کے سٹالز جن میں موسمی اور بے موسمی سبزیات، پھلوں، فصلات کی مختلف اقسام، بیج، ادوایات، اور مشینری شامل تھے کا معائنہ کیا اور مقامی زمینداروں کی حوصلہ افزائی بھی کی۔

سٹالز کا معائنہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ محکمہ زراعت کی جانب سے اس طرح کی زرعی نمائش کا اہتمام خوش آئند اقدام ہے۔ اس سے مقامی فارمرز کو ایک دوسرے کے تجربات سے استعفادہ کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ اسوقت ہمارے خطے کو موسمیاتی تبدیلیوں کے بڑے چیلنجز کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

زراعت کے شعبہ پر توجہ دے کر ہم ان چیلنجز سے نبرد آزما ہو سکتے ہیں۔

سپیکر اسمبلی نے کہا کہ ہمارے مختلف اقسام کے پھل، سبزیاں اور فصلیں اب ناپید ہوتی جا رہی ہیں جن کو بچانے کی ضرورت ہے۔ محکمہ زراعت مقامی فارمرز کے ساتھ مل کر ان کو ختم ہونے سے بچانے کے لیے اقدامات کرے۔زرعی نمائش کا سابق امیدوار اسمبلی شوکت جاوید میر، سیکرٹری برقیات ارشاد احمد قریشی، سیکرٹری ماحولیات عامر محمود مرزا، ناظم زراعت ملک محمد عامر، ناظم تعلقات عامہ محمد بشیر مرزا، ناظم زراعت توسیع محترمہ آمنہ رفیع سمیت محکمہ زراعت کے آفیسران نے بھی سٹالز کا معائنہ کیا۔

زرعی نمائش میں آزاد کشمیر کے تمام اضلاع مظفرآباد، نیلم، جہلم ویلی، باغ، پونچھ، باغ، حویلی، سدھنوتی، میرپور، کوٹلی اور بھمبر کے دور دراز علاقوں سے فارمرز نے حصہ لیا اور اپنی اپنی زرعی اجناس کے سٹالز لگائے۔ زرعی نمائش کا مقصد آزاد کشمیر کو زرعی اجناس کی پیداوار میں خود کفیل بنانا تھا۔ اس موقع پر شہریوں/ فارمرز کی کثیر تعداد کو ماہرین زراعت کے علم و تجربہ سے مستفید ہونے کا موقع ملا۔ زرعی نمائش کے انعقاد سیکاشتکاروں کی حوصلہ افزائی، نئے کاشتکاروں کو زرعی امور سے روشناس اور نوجوانوں کو زراعت کی طرف راغب کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :