سابق وزیرحکومت حنیف اعوان کی نمازِ جنازہ یونیورسٹی چہلہ گراؤنڈ میں ادا کردی گئی

منگل 23 ستمبر 2025 23:15

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2025ء) سابق وزیر حکومت محمد حنیف اعوان کی نماز جنازہ آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی چہلہ بانڈی کیمپس کے گرائونڈ میں ادا کر دی گئی۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ میں سینئر جج سپریم کورٹ آزادجموں وکشمیر جسٹس خواجہ محمد نسیم، جج سپریم کورٹ جسٹس رضا علی خان ، چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر ہائی کورٹ جسٹس سردار لیاقت حسین سمیت سیاسی وسماجی شخصیات اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔