مولانا فضل الرحمن کا سعودی مفتی اعظم شیخ عبد العزیز بن عبداللہ الشیخ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

منگل 23 ستمبر 2025 21:06

مولانا فضل الرحمن کا سعودی مفتی اعظم شیخ عبد العزیز بن عبداللہ الشیخ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2025ء) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے سعودی مفتی اعظم شیخ عبد العزیز بن عبداللہ الشیخ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ سعودی مفتی اعظم شیخ عبد العزیز بن عبداللہ الشیخ کی علمی خدمات اور نصائح ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

(جاری ہے)

جاری اعلامیہ کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ سعودی مفتی اعظم شیخ عبد العزیز بن عبداللہ الشیخ کے انتقال کی خبر نہایت رنج و الم کے ساتھ سنی گئی،وہ دینِ اسلام کے عظیم خادم، علم و تقویٰ کے پیکر اور امت کے لیے ایک روشن مینار تھے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ سعودی مفتی اعظم شیخ عبد العزیز بن عبداللہ الشیخ کی علمی خدمات اور نصائح ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے، مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ اللہ تعالیٰ ان کے اہلِ خانہ، شاگردوں اور پوری امتِ مسلمہ کو صبر جمیل اور اجر عظیم عطا فرمائے۔