Live Updates

واٹس ایپ ویڈیولنک ٹرائل پر جج اور بانی دونوں کی آوازیں ایک دوسرے تک نہیں پہنچ رہی تھیں

یہ کوئی فیرٹرائل نہیں جب عمران خان کو مئوقف پیش کرنے کا موقع ہی نہ دیا گیا؟ وکلاء سے بھی بانی کو بات نہیں کرنے دی گئی، یہ ہے فیئر ٹرائل؟ سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 23 ستمبر 2025 20:18

واٹس ایپ ویڈیولنک ٹرائل پر جج اور بانی دونوں کی آوازیں ایک دوسرے تک ..
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 23 ستمبر 2025ء ) سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا نے کہا ہےکہ واٹس ایپ ویڈیولنک ٹرائل پر جج اور بانی دونوں کی آوازیں ایک دوسرے تک نہیں پہنچ رہی تھیں ، یہ کوئی فیرٹرائل نہیں جب عمران خان کو مئوقف پیش کرنے کا موقع ہی نہ دیا گیا۔ پی ٹی آئی ایکس کے مطابق سلمان اکرم راجا نے اڈیالہ جیل کے سامنے لگائی گئی عوامی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج صبح عمران خان پر 9 مئی کے حوالے سے قائم ایک مقدمے کی پیشی تھی وہاں جب ہم پیش ہوئے تو عجیب و غریب منظر دیکھا خان کو اڈیالہ کے چھوٹے سے کمرے میں بٹھایا ہوا تھا وہاں سے جج کو واٹس ایپ کال ملائی گئی اس ویڈیو لنک کے ذریعے عمران خان کا ٹرائل شروع ہوا۔

جب ہم نے خان سے بات کرنے کی کوشش کی تو دس فٹ دور جج صاحب نے فون رکھا ہوا تھا نہ خان ہماری بات سن سکے نہ ان کی آواز ہم تک آ پائی۔

(جاری ہے)

جج نے جب اڈیالہ انتظامیہ سے کہا کہ آواز نہیں آرہی تو ان کو کہا گیا بس حاضری ہو گئی یہ ہے فیئر ٹرائل؟ ایسے ہوتی ہے حاضری؟ اسی طرح سلمان اکرم راجا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی پیشی کے موقع پر ان کے سامنے جیل میں سیل فون رکھا گیا اور جج صاحب کے فون پر واٹس ایپ کال کی گئی اس میں نہ خان کی جج صاحب تک آواز آرہی تھی، نہ جج صاحب کی عمران خان تک آواز جارہی تھی، یہ کسی بھی طرح فیر ٹرائل نہیں ہے جب عمران خان کو اپنا موقف پیش کرنے کا موقع ہی نہ دیا جائے۔

ہم خان کے وکلاء نے کہا کہ ہمیں عمران خان سے بات کرنے دی جائے اپنے وکلاء سے پرائیویسی میں بات کرنا بانی کا قانونی حق ہے ہمیں بات نہیں کرنے دی گئی۔ بانی کے خلاف گواہیاں ہورہی تھی وہاں بانی کا حق تھا کہ وہ اپنے خلاف بولنے والے گواہوں کے سامنے ہوں اس حق کو بھی تلف کیا گیا۔ ہم نے اس عمل کے خلاف ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کردی ہے اصولاً تو اس کو کل سنا جانا چاہئے لیکن ہم دیکھتے ہیں اس کو کب سنا جاتا ہے جب تک یہ صورتحال رہے گی ہم عدالتی کاروائی کا بائیکاٹ جاری رکھیں گے۔ 
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات