
پی ٹی آئی سیاسی نہیں بلکہ فسادی جماعت ہے، ان کے پاس عوام کیلئے کوئی پروگرام نہیں
پنجاب کوئی امداد نہیں لے گا بلکہ سیلاب متاثرین کی مدد اپنے وسائل سے کریگا، سندھ کو آثارِ قدیمہ بنانے والے پنجاب کو مشورے نہ دیں، وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری
ثنااللہ ناگرہ
منگل 23 ستمبر 2025
18:45

(جاری ہے)
ریلیف اور ریسکیو آپریشن کے لیے 2 ہزار 213 ٹیمیں فیلڈ میں کام کر رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ متاثرہ کاشتکاروں کو 20 ہزار روپے فی ایکڑ معاوضہ دیا جا رہا ہے، جبکہ گھروں کے متاثرین کو 10 لاکھ روپے مکمل نقصان اور 5 لاکھ جزوی نقصان پر دیا جائے گا۔ گائے اور بھینس کے ضیاع پر بھی 5 لاکھ روپے معاوضہ فراہم کیا جا رہا ہے۔ یہ تمام رقوم پنجاب حکومت کے اپنے وسائل سے دی جا رہی ہیں، کسی سے مدد نہیں مانگی گئی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی جی پی آر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ''اپنی چھت اپنا گھر'' پروگرام کے تحت 80 ہزار گھر زیر تعمیر ہیں اور دسمبر تک ان کی تعداد ایک لاکھ تک پہنچ جائے گی۔ مزید برآں، متاثرین کے لیے ''ریلیف کارڈ'' متعارف کروایا جا رہا ہے تاکہ کسی کو لائنوں میں کھڑا نہ ہونا پڑے۔ وفاقی حکومت اور این ڈی ایم اے کے تعاون کو سراہتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو اور چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے بھی وزیر اعلیٰ پنجاب کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا سعودی عرب کے ساتھ سکیورٹی معاہدہ قومی وقار کی علامت ہے، مگر اس پر بے بنیاد تنقید افسوسناک ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پنجاب حکومت نہ صرف سیلابی چیلنجز سے نبرد آزما ہے بلکہ ماحولیاتی مسائل خصوصاً اسموگ سے نمٹنے کے لیے بھی بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی پنجاب میں فصلیں جلانے سے ہمارا انڈیکس بھی متاثر ہوتا ہے، مگر پنجاب حکومت عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے۔
مزید اہم خبریں
-
پی ٹی آئی سیاسی نہیں بلکہ فسادی جماعت ہے، ان کے پاس عوام کیلئے کوئی پروگرام نہیں
-
دروازے پر دستک اور واپسی کا خوف: پاکستان میں افغان لڑکیوں کی مشکلات
-
سندھ حکومت کا خواتین کو رواں ہفتے مفت پنک سکوٹیز فراہم کرنے کا اعلان
-
وفاقی وزیر منصوبہ بندی پر وفیسر احسن اقبال کا سعودی عرب کے مفتی اعظم عبدالعزیز بن عبداللہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
-
پاکستان ایران، افغانستان اور چین کے راستے خطے میں تجارتی راہداریوں کی تکمیل چاہتا ہے، وفاقی وزیر مواصلات
-
سعودی اعلیٰ سطح وفد کا اکتوبر میں دورہ پاکستان متوقع، ذرائع وزارت تجارت
-
پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 5 فیصد کمی
-
غربت کی شرح میں 7 فیصد اضافہ، پاکستان میں شرح غربت تشویشناک حد تک بڑھ گئی
-
گورنرسندھ کا سعودی عرب کے مفتی اعظم اور کونسل آف سینئر اسکالرز کے سربراہ کے انتقال پر اظہار افسوس
-
خیبرپختون خوا میں زلزلے کے جھٹکے ،لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا
-
پورٹریٹ مہارت کے نئے دور کا آغاز:
-
قومی اسمبلی ذیلی کمیٹی بین الصوبائی رابطہ کی پاکستان ہاکی فیڈریشن کو فوری انتخابات کرانے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.