چاند نظر آیا یا نہیں؟

مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ماہ ربیع الثانی کے چاند کی رویت کا اعلان کر دیا

muhammad ali محمد علی منگل 23 ستمبر 2025 20:46

چاند نظر آیا یا نہیں؟
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 ستمبر2025ء) چاند نظر آیا یا نہیں؟ مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ماہ ربیع الثانی کے چاند کی رویت کا اعلان کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق واضح رہے کہ ربیع الثانی 1447ھ کے چاند کی رویت کے لیے اسلام آباد کی زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج بروز منگل شام 6 بجے وزارت مذہبی امور، کوہسار بلاک کی چھت پر منعقد ہوا۔ جبکہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بھی اسلام آباد میں ہوا۔

اجلاس کے دوران مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو چاند کی کوئی مصدقہ شہادت موصول نہ ہوئی جس کے بعد چئیرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا کہ منگل کے روز ملک کے کسی علاقے سے چاند کی کوئی مصدقہ شہادت موصول نہ ہوئی، لہذا پاکستان میں یکم ربیع الثانی 25 ستمبر بروز جمعرات کو ہو گی۔

(جاری ہے)

اس سے قبل سپاروکو کی جانب سئ یکم ربیع الثانی 1447 ہجری 24 ستمبر 2025 کو ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا۔

ترجمان سپارکو کے مطابق ربیع الثانی 1447 ہجری کا نیا چاند 22 ستمبرکو رات 12 بج کر54 پرپیدا ہو چکا۔ یوں آج 23 ستمبر کو غروب آفتاب تک نئے چاند کی عمر 41 گھنٹے 54 منٹ ہو چکی۔ ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور غروب ماہتاب کے درمیان 46 منٹ کا دورانیہ متوقع ہے۔ترجمان کے مطابق آج نئے چاند کی رویت کے بہت اچھے امکانات ہیں، چاند کی تاریخ بارے حتمی اعلان رویتِ ہلال کمیٹی کرے گی، رویت موصول ہونے والی معتبر شہادتوں کی بنیاد پر چاند کی تاریخ کا فیصلہ ہوگا۔