امن و امان کا قیام ریاست کی اولین ترجیح ہے،کمشنر نصیرآباد

منگل 23 ستمبر 2025 20:49

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2025ء) کمشنرنصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی کے زیر صدارت امن و امان اور زمینی تنازعات سے متعلق اہم اجلاس منعقدہوا۔ اجلاس میں ڈویژن بھر کی سیکیورٹی صورتحال اور زمینی تنازعات کے حل کے لیے جاری اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ڈی آئی جی نصیرآباد عاصم خان، ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ، ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان، ڈپٹی کمشنر صحبت پور فریدہ ترین، ایس ایس پی نصیرآباد اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران ڈی آئی جی نصیرآباد عاصم خان نے شرکاء کو امن و امان کے قیام کے حوالے سے اب تک کیے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ ڈویژن میں سیکیورٹی کو مزید مو¿ثر بنانے کے لیے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے مکمل طور پر متحرک ہیں۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین خان نورزئی نے کہا کہ امن و امان کا قیام ریاست کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔

انہوں نے ہدایت دی کہ این اے 65 اور نوتال- گنداواہ روڈ اور جھل مگسی کے علاقوں میں سیکیورٹی کے انتظامات جاری رکھے جائیں۔ کمشنر نے زمینی تنازعات اور انکی وجہ سے قبائیلی تنازعات کے حل پر بھی زور دیا گیا۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اضلاع میں عوامی شکایات پر فوری کارروائی کرتے ہوئے باہمی تعاون کے ذریعے مسائل کے مستقل حل کو یقینی بنائیں۔\378