ایپکا ضلع اٹک کے زیر اہتمام سیرت النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد

منگل 23 ستمبر 2025 20:48

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2025ء) ایپکا ضلع اٹک کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان سیرت النبی ﷺ کانفرنس منعقد ہوئی جس میں محکمہ تعلیم سمیت مختلف سرکاری اداروں کے افسران، ملازمین اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

کانفرنس سے ممتاز عالمِ دین حضرت مولانا علامہ حامد رضا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور نبی اکرم ﷺ کی سیرت پوری انسانیت کے لیے مشعل راہ ہے اور ہمیں اپنی انفرادی و اجتماعی زندگی میں ان کے اسوہ حسنہ کو اپنانا ہوگا۔

اس موقع پر ایپکا کے ضلعی صدر یاسر خان علی زئی، ملک زاہد محمود صدر ایپکا ایجوکیشن اور دیگر رہنما شیر بہادر، چوہدری محمد اشفاق، رستم شاہ، مظفر خٹک، طارق عبداللہ، حافظ ابو بکر، عبدالجلیل، ذیشان علی اور خالد محمود نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر محمد اظہر نے کہا کہ یہ اجتماع ایپکا ضلع اٹک کی ایک یادگار دینی کاوش ہے جس سے معاشرے میں محبتِ رسول ﷺ، اخوت اور امن کے فروغ کو تقویت ملے گی۔\378