
سکستھ جنریشن لڑاکا طیارے F-47 کی پیداوار شروع ہو چکی ہے ، امریکی فضائیہ
یہ طیارہ ’نیکسٹ جنریشن ایئر ڈومیننس‘ (NGAD) پروگرام کے تحت F-22 کی جگہ لے گا، سربراہ
منگل 23 ستمبر 2025 19:15
(جاری ہے)
پچھلے کئی برسوں کی ریسرچ، سیکڑوں ٹیسٹنگ گھنٹے اور ہزاروں انسانوں کی محنت کے بعد ہم اس مقام پر پہنچے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صرف چند ماہ قبل ہونے والے اعلان کے بعد ہی بوئنگ نے پہلا یونٹ بنانا شروع کر دیا ہے، ہم تیار ہیں اور ہمیں تیز رفتاری سے کام جاری رکھنا ہوگا۔
یاد رہے کہ مارچ 2025ء میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سرکاری طور پر اعلان کیا تھا کہ بوئنگ کو NGAD کے تحت چھٹی نسل کے لڑاکا طیارے کی تیاری کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ امریکی صدر نے کہا تھا کہ F-47 کے تجرباتی ماڈلز 5 برس سے خفیہ طور پر اٴْڑائے جا رہے تھے اور اس کی پہلی پرواز سن 2019ء میں ہوئی۔امریکی فضائیہ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ F-47 کی پہلی پرواز صدر ٹرمپ کے موجودہ دورِ صدارت کے اختتام سے قبل یعنی جنوری 2029ء سے پہلے ہو جائے گی۔ماہرین کے مطابق چھٹی نسل کے لڑاکا طیارے میں سپر سونیک تیز رفتاری، جدید اسٹیلتھ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی ہتھیار اور ڈرون کے ساتھ کوآرڈی نیٹ کرنے کی صلاحیت شامل ہو گی۔اس کے علاوہ، یہ طیارہ نا صرف دشمن کی فضائی طاقت کو چیلنج کرے گا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ نیٹ ورک سینٹرڈ وار فیئر کے ذریعے دیگر پلیٹ فارمز سے بھی روابط رکھے گا۔چین کی طرف سے حالیہ فوجی پریڈ میں جنگی طیاروں اور ہائیپر سونک میزائلوں کی نمائش کے بعد امریکی اعلان کو ایک حکمتِ عملی پیغام کے طور پر بھی دیکھا جا رہا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ خطے میں فضائی بالادستی کی دوڑ میں یہ تازہ ترین اقدام ایک بڑا قدم ہے۔امریکی فضائیہ نے F-47 کی تیاری کے لیے فنڈز کی منظوری پہلے ہی دے رکھی ہے اور توقع ہے کہ آئندہ مالی سال میں اس منصوبے پر مزید سرمایہ کاری کی جائے گی۔ایک اور اہم نکتہ یہ بھی ہے کہ NGAD پروگرام صرف ایک طیارے تک محدود نہیں بلکہ اس میں جدید ہتھیار، سینسر اور ڈرون سسٹمز کی ایک مکینزم شامل ہیں جس سے امریکا اپنی فضائی برتری کو 21 ویں صدی کے دوسرے عشرے تک برقرار رکھنے کا خواہاں ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
غیر ملکی ماہر کارکنوں کیلئے H-1B ویزہ فیس بڑھانے کا ٹرمپ کا فیصلہ عدالت میں چیلنج
-
فلوٹیلا کے مزید 137 کارکن بیدخل، برہنہ کرکے تلاشی لی گئی، انسانیت سوز سلوک کا انکشاف
-
چین کا ترقی پزیر ممالک کے خلاف یکطرفہ جبری اقدامات کو روکنے پر زور
-
ایران کے ایٹمی پروگرام پر لگے الزامات بے بنیاد ہیں، پزشکیان
-
اسرائیل نے انخلاء کی ابتدائی لائن پر رضامندی ظاہر کردی، جنگ بندی فوری طور پر مؤثر ہوجائے گی تو یرغمالیوں اور قیدیوں کا تبادلہ شروع ہوگا، ٹرمپ
-
بٹ کوئن کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح سے تجاوز کر گئی
-
مغویوں کی رہائی میں تاخیر کی تو امن منصوبے کی تمام شرائط ختم ہوجائیں گی
-
پہلی بیوی چھوڑ کر چلی گئی، شوہر ہیلی کاپٹر میں دوسری دلہن گھر لے آیا
-
کراچی پر حملہ کرسکتے ہیں، پاکستان کا جغرافیہ تبدیل کرسکتے ہیں‘ راج ناتھ کی گیدڑ بھپکی
-
پہلی ششماہی میں عمرہ زائرین کی تعداد 38 لاکھ رہی ، سعودی حکام
-
حماس دائمی امن کیلئے تیار ہے، امریکی صدر ٹرمپ
-
کراچی پرحملہ کرسکتے ہیں،بھارتی وزیردفاع راج ناتھ کی گیدڑ بھپکی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.