ا*ڈاکٹر عثمان انور سے سندھ پولیس کے زیر تربیت ڈی ایس پیز کی ملاقات

م*سی پی او دورہ: نوجوان افسران کو جدید پولیسنگ، ویلفیئر اور ایڈمنسٹریشن پر بریفنگ

منگل 23 ستمبر 2025 19:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2025ء) سندھ پولیس کے دوسرے اسپیشلائزڈ ٹریننگ کورس کے زیر تربیت ڈی ایس پیز نے سنٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات کی۔آئی جی پنجاب نے سندھ پولیس کے زیر تربیت افسران سے ٹریننگ اور فیلڈ تجربات کے بارے میں دریافت کیا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ایس پی یو اینڈ ویلفیئر غازی محمد صلاح الدین نے افسران کو ویلفیئر، ڈسپلن، فنانس، آپریشنز اور انویسٹی گیشن سمیت مختلف برانچز کی ورکنگ کے بارے میں آگاہی دی۔

ڈاکٹر عثمان انور نے نوجوان افسران پر زور دیا کہ فیلڈ کے ساتھ ساتھ آفس مینجمنٹ اور ایڈمنسٹریشن کا تجربہ حاصل کرنا نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس کے افسران سی پی او میں ٹریننگ کے بعد اپنے پروفیشنل کیریئر میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

آئی جی پنجاب نے زیر تربیت ڈی ایس پیز کو ہدایت کی کہ وہ دلجمعی اور لگن کے ساتھ ٹریننگ مکمل کریں اور اربن و رورل پولیسنگ کے تمام پہلوؤں پر مہارت حاصل کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال سے جرائم کی سرکوبی اور پبلک سروس ڈلیوری میں بہتری یقینی بنائی جا سکتی ہے۔زیر تربیت افسران نے آئی جی پنجاب کو فیلڈ ٹریننگ کے دوران حاصل ہونے والے تجربات اور مشاہدات سے آگاہ کیا اور مختلف سوالات بھی کیے۔اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس عمران ارشد، ڈی آئی جی ٹریننگ راؤ منیر ضیاء، آر پی او سرگودھا ڈاکٹر شہزاد آصف، ڈی آئی جی ایس پی یو غازی محمد صلاح الدین، اے آئی جی آپریشنز زاہد نواز مروت، اے آئی جی ٹریننگ صبا ستار اور اے آئی جی ایڈمن ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔