۰فیصل آباد،بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد کی 197 ویں بورڈ آف گورنرز کی میٹنگ کا انعقاد

منگل 23 ستمبر 2025 20:40

ژ* فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2025ء)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد کی 197 ویں بورڈ آف گورنرز کی میٹنگ کمشنر و چیئرمین تعلیمی بورڈ فیصل آباد راجہ جہانگیر انور کی زیرصدارت کمشنر آفس میںمنعقد ہوئی جس میں ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن عامر رضا‘ سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر حبیب الرحمن اور دیگر بورڈ ممبران نے شرکت کی۔

تلاوت کلام پاک کے بعد ایجنڈا پر باضابطہ کارروائی کا آغاز ہوا سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر حبیب الرحمن نے گورنگ باڈی کو جاری ایجنڈا کے انڈکس کے مطابق باری باری تمام نکات پیش کرتے ہوئے تفصیلی بریفنگ دی جس پر تمام ممبران نے سیر حاصل بحث ومباحثہ کے بعد ایجنڈے کی منظوری دی یاد رہے کہ لاہور سے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کے نمائندگان بذریعہ آن لائن میٹنگ کا حصہ بنے۔

(جاری ہے)

میٹنگ کے دوران بورڈ آف گورنرز نے مختلف فرموں کی طرف سی2024-25ء کے دوران بورڈ کو امتحانی میٹریل و آنسر شیٹس سمیت دیگر سامان وغیرہ کی فراہمی کی ادائیگی کرنے کی منظوری دی اس دوران تعلیمی بورڈ کے 7 فوت شدہ ملازمین عبدالمتین ارشد‘ طاہر محمود‘ گوہر حفیظ‘ محمد ادریس‘ محمد مشتاق‘ محمد مظہر حمیداور شاہد فاروق کی پوسٹس کو او ایس ڈی کرنے کی بھی منظوری دی‘بورڈ آف گورنرز نے بورڈ ملازمین کی کمی کے باوجود امتحان میٹرک و انٹرمیڈیٹ (اول) سالانہ 2025 ء کے بروقت اور شفاف نتائج دینے پر تمام ریگولر‘ ایڈیشنل چارجز اور ڈیپوٹیشنسٹ ملازمین کو ایک ماہ کی بنیادی تنخواہ بطور اعزازیہ دینے کی بھی منظوری دی‘ اس موقع پر حکومت پنجاب کی طرف سے ڈیلی ملازمین کے معاوضہ جات بڑھانے کے نوٹیفکیشن کو بھی بورڈ آف گورنرز نے منظورکرلیا اور یوں بورڈ میں یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ملازمین کی تنخواہیں بھی اب سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق انہیں دی جائیں گی‘ بورڈ آف گورنرز کی میٹنگ میں بورڈ ملازمین کے 7 جنوری 2025 ء کو ہونے والی پروموشن کمیٹی کے فیصلے کی بھی منظوری دی گئی اور یوں ملک محمد سلیم اسسٹنٹ کنٹرولر 17 سکیل‘ محمد رفیق ‘شاہد تارڑ ‘ غلام مصطفی اور عاطف نوید ڈوگر سپرنٹنڈنٹس 17 سکیل اور چوہدری ارشدگجر‘ رانا اظہرمحمود اسسٹنٹ 16 سکیل میں پروموٹ ہو گئے ‘بورڈ آف گورنرز نے آئی ٹی اور ملازمین کی پنشن وغیرہ کے کیسز کو فی الحال مئوخر کر دیا گیا