سپین نے اسرائیل کو ہر طرح کے اسلحے کی ترسیل پر پابندی کی منظوری دے دی

بدھ 24 ستمبر 2025 09:00

میڈرڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2025ء) سپین نے اسرائیل کو ہر طرح کے اسلحے کی ترسیل پر پابندی کی منظوری دے دی ہے۔العربیہ کے مطابق وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے اسرائیل پر ہتھیاروں کی اس پابندی کے بارے میں کہا ہے کہ یہ پابندیاں اس پیکج کا حصہ ہیں جو اسرائیلی ریاست کے ہاتھوں غزہ میں جاری فلسطینیوں کی نسل کشی روکنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سپین کے معاشی امور کے وزیر نے کہا یہ پابندی ان تمام برآمدات کو روکتی ہے جو اسرائیل کے دفاع سے متعلق مواد، آلات اور ہتھیاروں پر مبنی ہوگی۔انہوں نے ان خیالات کا اظہارنیوز کانفرنس میں کرتے ہوئے کہاکہ سپین کی حکومت کی طرف سے پابندیوں کی اس باضابطہ منظوری کے بعد اسرائیلی طیاروں کو ایندھن لینے کی سہولت پر بھی پابندی عائد ہوگی۔مزید یہ کہ مقبوضہ مغربی کنارے کی یہودی بستیوں میں تیار کی جانے والی مصنوعات کی درآمد پر بھی پابندی ہو گی۔