
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا آغاز، عالمی رہنماؤں کا کثیرالطرفہ تعاون اور اصلاحات پر زور
بدھ 24 ستمبر 2025 09:10
(جاری ہے)
پیرو کی صدر دینا بولوارٹے نے بھی کثیرالطرفہ نظام کی حمایت کی اور اقوام متحدہ میں مؤثر اصلاحات کا مطالبہ کیا تاکہ جمہوریت، قانون کی حکمرانی، موسمیاتی تبدیلی اور سماجی و اقتصادی مسائل کا بہتر حل تلاش کیا جا سکے۔
قازقستان کے صدر قاسم جومارت توقایف نے عالمی برادری پر زور دیا کہ اقوام متحدہ کو مؤثر بنانے کے لیے اس کے نظام، خصوصاً سلامتی کونسل کی جامع اصلاحات کی جائیں تاکہ بڑھتے ہوئے عالمی عدم اعتماد کا ازالہ ہو سکے۔انڈونیشیا کے صدر پربوو سبیانتو نے ماحولیاتی تبدیلیوں کے سنگین اثرات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ انڈونیشیا ، جو دنیا کا سب سے بڑا جزیرہ نما ملک ہے ، پہلے ہی سمندر کی سطح میں اضافے جیسے خطرات سے دوچار ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ انڈونیشیا فوسل ایندھن سے ہٹ کر قابلِ تجدید توانائی کی طرف بڑھ رہا ہے اور 2060 تک خالص صفر اخراج کا ہدف حاصل کرنا چاہتا ہے۔اس کے برعکس، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ماحولیاتی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کاربن کے اثرات کو ایک دھوکہ قرار دیا، جب کہ چلی کے صدر گیبریل بوریچ نے ان کی بات کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ عالمی حدت کا انکار کوئی رائے نہیں بلکہ جھوٹ ہے۔تاجکستان کے صدر امام علی رحمان نے اپنے ملک میں ماحولیاتی چیلنجز پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے 14ہزارگلیشیئرز میں سے 1300مکمل طور پر پگھل چکے ہیں اور یہ عمل تیزی سے جاری ہے۔دوسری جانب جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا نے پائیدار ترقی اور عالمی امن کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ افریقہ ایک ابھرتا ہوا براعظم ہے، لیکن ترقی پذیر ممالک کو مالی وسائل کی کمی کا سامنا ہے، یہاں تک کہ وہ صحت اور تعلیم سے زیادہ قرضوں کی ادائیگی پر خرچ کر رہے ہیں۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا یہ عالمی مکالمہ 29 ستمبر تک جاری رہے گا، جس میں دنیا بھر سے 150 سے زائد سربراہان مملکت و حکومت اہم عالمی مسائل پر اپنے خیالات پیش کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ایلون مسک کی دولت 500 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی
-
شام کو ٹکڑوں میں تقسیم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،ترک صدر
-
امریکا میں شٹ ڈائون سے ہلچل، ناسا کے 15 ہزارملازم فارغ
-
’’ہم راہول گاندھی کے سینے میں گولی ماریں گے‘‘ بی جے پی ترجمان کی لائیو ٹی وی شو کے دوران دھمکی
-
میگھن مارکل کے والد فلپائن میں زلزلے کے دوران عمارت میں پھنس گئے
-
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ
-
امریکی شٹ ڈاؤن کے باعث ناسا بند
-
قطر پر کیا جانے والا حملہ امریکا پر حملہ تصور ہوگا
-
فلپائن میں 6.9 شدت کے زلزلے سے شدید تباہی، حادثات میں 69 افراد ہلاک
-
سعودی عرب میں لائسنس کے بغیر مریضوں کا علاج کرنے والا خود ساختہ ڈاکٹر گرفتار
-
متحدہ عرب امارات اورملائیشیا کے درمیان جامع اقتصادی شراکت داری معاہدہ نافذالعمل ہوگیا، دوطرفہ تجارت 13.5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر
-
ابوظہبی میں 2027 تک دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت سے چلنے والی حکومت بنانے کی حکمت عملی کا جائزہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.