اردوان نے ٹرمپ کی مسلم رہنما ئوں سے ملاقات کو انتہائی مفید قرار دے دیا

بدھ 24 ستمبر 2025 17:24

اردوان نے ٹرمپ کی مسلم رہنما ئوں سے ملاقات کو انتہائی مفید قرار دے دیا
انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2025ء)ترک صدر رجب طیب اردوان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مسلم رہنمائوں سے ملاقات کو انتہائی مفید قرار دے دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق طیب اردوان نے کہا کہ میٹنگ کے نتائج سے خوش ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ کی عرب اور مسلم رہنمائوں سے ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اسلامی مملکت کے سربراہان سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں غزہ سمیت مشرق وسطی کی صورتِ حال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ڈونلڈ ٹرمپ کی مسلم ملکوں کے سربراہوں سے ملاقات تقریبا 50 منٹ تک جاری رہی، ملاقات کے بعد رہنما بات چیت کیے بغیر ہی روانہ ہوگئے۔