ڈپٹی کمشنر تورغر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ سپروائزری کمیٹی کا اجلاس، مجوزہ ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیا

بدھ 24 ستمبر 2025 13:47

تورغر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنر تورغر انور زیب کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ سپروائزری کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں جاری اور مجوزہ ترقیاتی سکیموں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں محکمہ سی اینڈ ڈبلیو، پبلک ہیلتھ اور لوکل گورنمنٹ کے افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران ترقیاتی منصوبوں پر اب تک ہونے والی پیش رفت، درپیش مسائل اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی غور کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر تورغر نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام سکیموں کو مقررہ وقت میں اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل کیا جائے۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ ضلع کی ترقی اور عوامی فلاح کےلئے اپنی کارکردگی مزید بہتر بنائیں۔