میانوالی، ڈپٹی کمشنر نے اپنے دفتر میں عوامی مسائل سننے کا سلسلہ باقاعدگی سے جاری رکھا ہوا ہے

بدھ 24 ستمبر 2025 14:10

میانوالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2025ء)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی گڈ گورننس پالیسی کے تحت ڈپٹی کمشنر اسد عباس مگسی نے اپنے دفتر میں عوامی مسائل سننے کا سلسلہ باقاعدگی سے جاری رکھا ہوا ہے اور عوامی مسائل سے آگاہی حاصل کرنے کے بعد ان کے بلا تاخیر حل کے لئے متعلقہ محکموں کے افسران کو فوری نوعیت کے احکامات موقع پر جاری کیے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے حسبِ معمول بدھ کے روز بھی عوامی مسائل سنے اور ان کے ازالہ کے لئے افسران کو تاکید کی کہ عوامی مسائل پر مبنی درخواستوں پر فوری کارروائی یقینی بناتے ہوئے درخواست دہندگان کو کم از کم وقت میں ریلیف فراہم کیا جائے ۔ انہوں نے اس موقع پر انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو مثر ریلیف کی فراہمی کے ضمن میں سرکاری محکموں کی کارکردگی کو جانچنے کے لئے ضلعی انتظامیہ کا مربوط اور مثر فیڈ بیک سسٹم کام کر رہا ہے تاکہ عوامی مسائل کے حل میں کسی مرحلہ پر تاخیر نہ ہونے پائے ۔ ڈپٹی کمشنر اسد عباس مگسی نے ضلعی انتظامیہ کا یہ عزم دہرایا کہ عوامی مسائل کے بروقت ازالہ کی ترجیح کو مقدم رکھا جائے گا -