رکن پنجاب اسمبلی راجہ محمد حنیف کی زیر صدارت راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمیٹی کا اہم اجلاس

بدھ 24 ستمبر 2025 16:28

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2025ء) چیئرمین وزیراعلیٰ پنجاب انسپکشن ٹیم و رکن پنجاب اسمبلی راجہ محمد حنیف کی زیر صدارت راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ہیڈ آفس میں ستھرا پنجاب پروگرام کے حوالے سے ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں آپریشن اسٹاف نے صفائی ستھرائی کے حوالے سے کیے گئے اقدامات، موجودہ صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی بریفنگ دی۔

راجہ محمد حنیف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام وزیراعلیٰ پنجاب کا فلیگ شپ منصوبہ ہے جس کا مقصد عوام کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنا ہے۔ حکومت پنجاب اس پروگرام کو سنجیدگی، شفافیت اور مؤثر حکمت عملی کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے پرعزم ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے آر ڈبلیو ایم سی کے آپریشن اسٹاف کی محنت اور لگن کو سراہا اور ہدایت کی کہ صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور جدید نظامِ مانیٹرنگ کو بروئے کار لایا جائے۔

راجہ محمد حنیف نے اس بات پر زور دیا کہ عوامی توقعات پر پورا اترنے کے لیے ٹیم ورک، فوری ردِ عمل اور موثر فیلڈ مانیٹرنگ ناگزیر ہیں۔اجلاس میں کمپنی کے افسران اور آپریشن ٹیم نے مختلف اضلاع میں جاری صفائی آپریشنز، انسدادِ ڈینگی سرگرمیوں، ویسٹ مینجمنٹ اور آگاہی مہہم کے حوالے سے بھی بریفنگ دی۔چیئرمین نے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام نہ صرف عوامی صحت بلکہ صوبے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے بھی بنیادی اہمیت رکھتا ہے اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔\378