نیشنل سائبرکرائم ایجنسی کی کارروائی، یوٹیوبررجب بٹ گرفتار

بدھ 24 ستمبر 2025 21:59

نیشنل سائبرکرائم ایجنسی کی کارروائی، یوٹیوبررجب بٹ گرفتار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2025ء) نیشنل سائبر کرائم ایجنسی (این سی سی آئی ای) کی بڑی کارروائی میں معروف یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مقدمہ این سی سی آئی اے کی درخواست پر درج کیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق رجب بٹ پر جوا اور سٹے بازی ایپس کی تشہیر کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ملزم نے Binomo، Bet365 سمیت دیگر غیر قانونی ایپس کو پروموٹ کیا، جس کے نتیجے میں عوام کو سرمایہ کاری کے نام پر اکسا کر کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔

ذرائع کے مطابق یوٹیوبر رجب بٹ بار بار طلبی کے باوجود پیش نہ ہوا۔ ایف آئی آر میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ رجب بٹ سٹے بازی ایپ Binomo کا برانڈ ایمبیسیڈر بھی رہا ہے۔این سی سی آئی اے نے مقدمہ سائبر کرائم ایکٹ PECA 2016 اور تعزیراتِ پاکستان کی دفعات کے تحت درج کیا ہے۔ مزید دو یوٹیوبرز محمد انس علی اور محمد ہریرا پر بھی جوئے کو پروموٹ کرنے کے الزام میں مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ تفتیشی حکام نے کیس کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔