فیصل آباد میں پہلی ماڈل یونین کونسل درخواست گزاروں کو ایک چھت تلے سہولیات فراہم کر ے گی، ڈپٹی کمشنرفیصل آباد

بدھ 24 ستمبر 2025 19:30

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2025ء) فیصل آباد میں صوبہ کی پہلی ماڈل یونین کونسل عوامی خدمت میں جدت کو پروان چڑھائے گی جہاں درخواست گزاروں کو ایک چھت تلے سٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات میسر ہونگی۔ماڈل یونین کونسل کے قیام کے حوالے سے تعمیر کے کاموں کا جائزہ لینے کے لئے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے ریاض شاہدچوک کا دورہ کیا اورماڈل یونین کونسلز 19 اور 20 کے جاری ترقیاتی کاموں کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ذوالفقار علی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نادیہ فاطمہ سمیت دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے ماڈل یونین کونسل میں جاری کاموں پر اطمینان کا اظہار کیااور باقی ماندہ کام بلاتاخیر مکمل کرنے کی تاکید کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے ماڈل یونین کونسل میں عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لئے شکایت سیل قائم کرنے کی ہدایت کی۔

علاوہ ازیں ڈیتھ، برتھ، میرج اور طلاق سرٹیفکیٹس کے لئے علیحدہ کاؤنٹرز بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے کہا کہ ماڈل یونین کونسل جدید سہولیات سے آراستہ ہوگی اور اس اقدام کی بدولت شہریوں کو مختلف دفاتر کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے۔ عوام کو بروقت اور مؤثر سروس ڈیلیوری فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔

متعلقہ عنوان :