Live Updates

پاکستان وویمنز کرکٹ ٹیم نے پریما داسا سٹیڈیم میں 4 گھنٹے پریکٹس میں حصہ لیا

خواتین کھلاڑیوں نے پہلے روز فزیکل ٹریننگ۔ باولنگ۔ بیٹنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں

بدھ 24 ستمبر 2025 19:45

کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2025ء)پاکستان وویمنز کرکٹ ٹیمنے پریما داسا سٹیڈیم میں 4 گھنٹے پریکٹس میں حصہ لیا ۔

(جاری ہے)

خواتین کھلاڑیوں نے پہلے روز فزیکل ٹریننگ، بائولنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں ، ہیڈ کوچ محمد وسیم کی نگرانی میں سکلز ڈویلپمنٹ کی ٹپس دی گئیں ، جنید خان اور طاہر خان نے باؤلرز کو باولنگ کے گر بتائے ، عبدالسعد اور اسفندیار نے پلئیرز کو فیلڈنگ، کیچنگ، ایکسرسائز اور ڈرلز کرائیں،پاکستان وویمنز ٹیم (آج) جمعرات کو کولمبو میں سری لنکا کے خلاف پہلا وارم اپ میچ کھیلے گی۔

Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات