Live Updates

aچنیوٹ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے زیراہتمام سیلاب متاثرہ علاقوں میں فیلڈ ہسپتال،کلینک آن ویلز اور کنسلٹنٹ ڈاکٹرز کی ٹیمیں مریضوں کے طبی معائنہ کے لئے روزانہ کی بنیاد پر سرگرم عمل

جمعرات 25 ستمبر 2025 05:30

'چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2025ء)ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے زیراہتمام سیلاب متاثرہ علاقوں میں فیلڈ ہسپتال،کلینک آن ویلز اور کنسلٹنٹ ڈاکٹرز کی ٹیمیں مریضوں کے طبی معائنہ کے لئے روزانہ کی بنیاد پر سرگرم عمل ہیں۔

(جاری ہے)

چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر ثاقب منیر نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر صفی اللہ گوندل کی ہدایات پر دیواملاح موضع ہرسہ شیخ تحصیل چنیوٹ میں میڈیکل کیمپ لگایاگیا جس میں مریضوں کا تفصیلی معائنہ کیا گیا۔

مختلف شعبہ جات کے ماہر ڈاکٹروں نے مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کیں۔انہوں نے بتایا کہ گذشتہ روز مجموعی طور پر 114 مریضوں کا طبی معائنہ کیا گیا جن میں چلڈرن اسپیشلسٹ نے 43 مریض،گائناکالوجسٹ نے 5،میڈیسن کنسلٹنٹ نے 31 مریض،ماہر امراض جلدنے 35 مریضوں کو طبی سہولت فراہم کی
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :