فرحان سعید نے اپنا نیا سنگل اندروں کھاجا نا ریلیز کر دیا

جمعرات 25 ستمبر 2025 11:48

فرحان سعید نے اپنا نیا سنگل اندروں کھاجا نا ریلیز کر دیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2025ء)معروف گلوکار، نغمہ نگار اور اداکار فرحان سعید نے اس ویک اینڈ پر اپنے پرستاروں کے لیے دہری تفریح پیش کرتے ہوئے اپنے فنی سفر کے سلسلے کو مزید آگے بڑھایا ہے۔فرحان سعید نے محبت، آرزو اور جذبات کی گہرائی پر مبنی اپنے گانے اندروں کھاجا نا کا ٹریک باقاعدہ ریلیز کر دیا۔

(جاری ہے)

عروہ حسین کی شاندار اداکاری نے اس میوزک ویڈیو کو بے حد پرکشش بنا دیا ہے، یہ ویڈیو تمام بڑے پلیٹ فارمز پر دستیاب ہے۔

اس سنگل کی ریلیز کے ساتھ ساتھ فرحان نے اپنی آنے والی فلم لو دی سوں کا پہلا پوسٹر بھی جاری کر دیا۔ اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے فرحان سعید نے کہا کہ میرے نزدیک موسیقی اور اداکاری ایک ہی تخلیقی سفر کے دو رخ ہیں، اندروں کھاجا نا کے ذریعے میں اپنے پرستاروں کے لیے گہرے ذاتی جذبات پیش کرنا چاہتا تھا۔

متعلقہ عنوان :