ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس ،جج کی مصروفیات کے باعث کوئی پیشرفت نہ ہوسکی

ہفتہ 27 ستمبر 2025 16:11

ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس ،جج کی مصروفیات کے باعث کوئی پیشرفت نہ ہوسکی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2025ء)ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس کی سماعت جج کی مصروفیات کے باعث کارروائی میںکوئی پیشرفت نہ ہوسکی۔رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے مبینہ قتل کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کی۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران سرکاری وکیل راجہ نوید حسین عدالت میں پیش ہوئے، تاہم جج محمد افضل مجوکہ کی مصروفیات کے باعث کارروائی میں کوئی پیش رفت نہ ہو سکی۔سیشن میں مزید گواہان کے بیانات ریکارڈ نہیں کیے جا سکے۔ عدالت نے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر تمام گواہان پیش ہو کر بیانات ریکارڈ کروائیں۔کیس کی آئندہ سماعت 4اکتوبر 2025تک ملتوی کر دی گئی ہے۔