رجب بٹ نے شادی کے وعدے کرکے جنسی تعلقات پر مجبور کیا‘ٹک ٹاکر فاطمہ خان کا الزام

ٹک ٹاکر نے رجب بٹ پر ہم جنس پرستی کے بھی الزامات عائد کئے ، میرے پاس رجب بٹ کی نامناسب ویڈیوز موجود ہیں

ہفتہ 27 ستمبر 2025 19:41

رجب بٹ نے شادی کے وعدے کرکے جنسی تعلقات پر مجبور کیا‘ٹک ٹاکر فاطمہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2025ء)ٹک ٹاکر فاطمہ خان نے یوٹیوبر رجب بٹ پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ یوٹیوبر نے ان سے شادی کا وعدہ کرکے انہیں جنسی تعلقات استوار کرنے پر مجبور کیا۔ایک پوڈ کاسٹ میں انہوں نے دعوی کیا کہ رجب بٹ شراب نوشی کے عادی ہیں جب کہ لڑکیوں کو جھانسے دے کر پھنسانا ان کا پرانا کام ہے۔

فاطمہ خان کے مطابق ان سے شادی کے جھوٹے وعدے کرکے جنسی تعلقات قائم کرنے سے قبل ہی رجب بٹ کی دوسری لڑکیوں سے بھی تعلقات تھے اور انہیں بھی انہوں نے استعمال کیا۔انہوں نے بتایا کہ پہلی بار انہیں ایک دوست نے رجب بٹ سے ان کی ملاقات کروائی تھی، ان کی دوست انہیں اپنی بہن بنا کر کی گئی تھی اور کہا تھا کہ وہ انہیں اپنے بھائی سے ملوانے جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ان کے مطابق وہ پہنچیں تو وہاں رجب بٹ کے علاوہ تین لڑکے اور تین لڑکیاں بھی موجود تھیں، یعنی تمام افراد جوڑی بن گئے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ رجب بٹ نے انہیں نہ صرف قیمتی گاڑی بلکہ انتہائی قیمتی گھڑی بھی تحفے میں دی۔ٹک ٹاکر نے اپنے ہاتھ میں موجود گھڑی بھی دکھائی اور بتایا کہ یہ بھی انہیں رجب بٹ نے تحفے میں دی اور بتایا کہ اس کی قیمت 39 لاکھ روپے ہے۔

فاطمہ خان کے مطابق رجب بٹ اور ان کے درمیان متعدد بار جنسی تعلقات استوار ہوئے، یوٹیوبر انہیں شادی کا جھانسہ دے کر ان کا استعمال کرتا رہا جبکہ کبھی کبھار شراب پینے کے بعد ان پر تشدد بھی کیا جاتا۔ٹک ٹاکر نے یوٹیوبر پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ رجب بٹ ایسے غلط شخص ہیں جو لڑکی کے بغیر ایک رات بھی نہیں رہ سکتے، وہ ہر وقت گھر سے باہر رہتے ہیں، ان کا کام ہی یہی ہے۔انہوں نے رجب بٹ پر ہم جنس پرستی کے الزامات بھی عائد کیے اور کہا کہ وہ غلط کاموں کے لیے جنس اور عمر کا فرق بھی نہیں دیکھتے۔انہوں نے دعوی کیا کہ ان کے پاس تمام شواہد موجود ہیں، ان کے پاس رجب بٹ کی نامناسب ویڈیوز بھی ہیں۔

متعلقہ عنوان :