شلپا شیٹی پر 15 کروڑ روپے منتقل کرنے کا الزام جھوٹا ہے، وکیل کا مؤقف

جمعہ 26 ستمبر 2025 22:07

شلپا شیٹی پر 15 کروڑ روپے منتقل کرنے کا الزام جھوٹا ہے، وکیل کا مؤقف
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2025ء) بھارتی اداکارہ شلپا شیٹی کے وکیل پرشانت پٹیل نے میڈیا میں سامنے آنے والے ان الزامات کی سختی سے تردید کی ہے جن میں کہا گیا تھا کہ راج کنڈرا نے 60 کروڑ روپے میں سے 15 کروڑ روپے شلپا کی کمپنی کو منتقل کیے۔شلپا کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ خبر مکمل طور پر بے بنیاد اور جھوٹی ہے، جسے اداکارہ کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے لیے پھیلایا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے واضح کیا کہ شلپا کو ایسی کوئی رقم موصول نہیں ہوئی اور اس سلسلے میں تمام نیوز چینلز کے خلاف ہرجانے کی قانونی کارروائی کی جائے گی۔یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ راج کنڈرا نے مبینہ فراڈ کی رقم میں سے بڑا حصہ شلپا کی کمپنی کو منتقل کیا۔ تاہم بھارتی اکنامک آفینسز ونگ کے مطابق راج کنڈرا نے تحقیقات کے دوران بتایا کہ 60 کروڑ روپے میں سے کچھ رقم اداکارہ بپاشا باسو، نہا دھوپیا اور پروڈیوسر ایکتا کپور کو پیشہ ورانہ فیس کے طور پر دی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :