ٹکرٹاکرثناء یوسف کے قتل کے کیس کی سماعت 4 اکتوبر تک ملتوی

ہفتہ 27 ستمبر 2025 21:06

ٹکرٹاکرثناء  یوسف کے قتل کے کیس کی سماعت 4 اکتوبر تک ملتوی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 ستمبر2025ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں ٹکر ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کے کیس کی سماعت 4 اکتوبر تک ملتوی دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ کی زیر صدارت ہونے والی سماعت میں مزید گواہان کے بیانات ریکارڈ نہ ہو سکے۔ عدالت نے جج کی مصروفیات کے باعث سماعت بغیر کسی پیشرفت ملتوی کی، اور اگلی سماعت پر گواہان کو پیش ہو کر بیان ریکارڈ کروانے کی ہدایت دی گئی۔ سرکاری وکیل راجہ نوید حسین بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

متعلقہ عنوان :