سلمان خان کے شو بگ باس 19 کو قانونی دھچکا: دو کروڑ روپے کے ہرجانے کا نوٹس

جمعہ 26 ستمبر 2025 23:05

سلمان خان کے شو بگ باس 19 کو قانونی دھچکا: دو کروڑ روپے کے ہرجانے کا نوٹس
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2025ء)سلمان خان کے شو بگ باس 19کو 2کروڑ روپے کے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا گیا۔ کاپی رائٹ لائسنسنگ فرم نے الزام عائد کیا ہے کہ بگ باس 19 کے پروڈیوسرز نے چکنی چمیلی اور دھت تیری کی سمیت کئی بالی ووڈ گانے شو میں استعمال کرنے سے پہلے ضروری پبلک پرفارمنس لائسنس حاصل نہیں کیا۔

(جاری ہے)

پی پی ایل نے 19ستمبر کو جاری کردہ نوٹس میں اینڈیمول شائن انڈیا، ڈائریکٹرز تھامس گوسیٹ، نکولس چزارین، اور دیپک دھر کو نشانہ بنایا ہے۔ پی پی ایل نہ صرف لائسنس فیس کی ادائیگی بلکہ دو کروڑ روپے کے ہرجانے کا بھی مطالبہ کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :