سندھ پولیس کے انڈرٹریننگ ڈی ایس پیزکی کیپٹل سٹی پولیس ہیڈکوارٹرز آمد

جمعرات 25 ستمبر 2025 12:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2025ء) سندھ پولیس کے انڈرٹریننگ ڈی ایس پیزنے گزشتہ روز کیپٹل سٹی پولیس ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ سندھ پولیس کے 42رکنی وفد کی قیادت ایس ایس پی جواد اسحاق کر رہے تھے۔ سی سی پی اولاہور بلال صدیق کمیانہ کی نمائندگی کرتے ہوئے ڈی آئی جی(ایڈمن) عمران کشور نے وفد کا استقبال کیا۔ ڈی آئی جی(ایڈمن)نے سندھ پولیس کے زیر تربیت افسران کو لاہور پولیس کے تنظیمی ڈھانچے سے متعلق بریفنگ دی۔

عمران کشور نے وفد کو لاہور پولیس کی پیشہ ورانہ تربیت، کارکردگی،جرائم کی روک تھام اور دیگر ذمہ داریوں سے آگاہ کیا۔ڈی آئی جی(ایڈمن) نے سند ھ پولیس کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ پنجاب کے محکمہ پولیس میں جامع ریفارمز متعارف کروائی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لاہور پولیس نے محفوظ معاشرے کے قیام میں کلیدی کردار اداکیا ہے۔عمران کشور نے وفد کو بتایاکہ ماڈل تھانوں میں پولیس ملازمین اورسائلین کو بہترین ماحول مہیا کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور پولیس کمیونٹی پولیسنگ کے ذریعے شہریوں کو بہترین سروسز مہیا کر رہی ہے۔ڈی آئی جی(ایڈمن)نے کہا کہ لاہور پولیس کے شہداء کے خاندانوں کی ویلفیئر کیلئے خصوصی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ زیر تربیت افسران پیشہ ورانہ مہارت اور جذبہ خدمت خلق کو اپنا شعار بنائیں۔ سندھ پولیس کے وفد نے لاہور پولیس کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا۔ تقریب کے اختتام پر یادگاری سونیئرکا تبادلہ ہوا۔

متعلقہ عنوان :