راجہ سجاد احمد خان ایڈووکیٹ کا سعودی مفتیِ اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

جمعرات 25 ستمبر 2025 13:44

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2025ء)راجہ سجاد احمد خان ایڈووکیٹ نے سعودی عرب کے مفتیِ اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مفتیِ اعظم کا دنیا سے رخصت ہونا نہ صرف سعودی عرب بلکہ پوری امتِ مسلمہ کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان قرار دیا۔راجہ سجاد احمد خان ایڈووکیٹ نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ نے اپنی پوری زندگی دینِ اسلام کی خدمت، قرآن و سنت کی تعلیمات کے فروغ اور امت کی شرعی و اخلاقی رہنمائی کے لیے وقف کی۔

(جاری ہے)

ان کی شخصیت زہد،تقویٰ اور علم و دانش کی پہچان تھی وہ نوجوان نسل کے لیے ایک مثالی رہنما اور اسلامی دنیا کے لیے اتحاد و اتفاق کا استعارہ تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ مفتیِ اعظم کی علمی بصیرت اور اجتہادی فیصلے آج بھی مسلم دنیا کے لیے رہنمائی کا سرچشمہ ہیں اور آنے والی نسلیں ان سے فیض یاب ہوتی رہیں گی۔راجہ سجاد نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور اہلِ خانہ،سعودی عوام اور پوری امتِ مسلمہ کو یہ صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین