مظفرگڑھ ،کماد کی فصل کو بیماریوں سے بچانے کےلئے ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال کیاگیا ہے،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت

جمعرات 25 ستمبر 2025 14:34

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2025ء) کماد کی فصل کو بیماریوں سے بچانے کےلئے ضلع کے نشیبی علاقوں میں ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع لیہ شیخ عاشق حسین کے مطابق محکمہ زراعت توسیع اور تھل شوگر مل کی مشترکہ کاوش سے کین پائرلا اور سفید مکھی کے تدارک کے لئے ڈرون سپرے کا عملی مظاہرہ کیا گیا ہے،انہوں نے کہا ہے کہ ڈرون سپرے سے وقت کی بچت اور پیداوار میں اضافہ ہوگا،پہلی بار کماد کی فصل پر حشرات کے کنٹرول کے لئے ڈرون ٹیکنالوجی بروئے کار لایا گیا ہے۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع شیخ عاشق حسین سمیت زراعت اور شوگر ملز افسران بھی موجود تھے۔\378

متعلقہ عنوان :