بھکر ،پارکوں کی بحالی عوام الناس کے لیے خوشگوار اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لیے نہایت ضروری ہے، اے ڈی سی جی

جمعرات 25 ستمبر 2025 15:21

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنر محمد اشرف کی ہدایات کی روشنی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل ارشد وٹو کی زیرنگرانی جناح پارک بھکر کی تزئین و آرائش اور اپ گریڈیشن کا کام جاری ہے۔ اے ڈی سی جی ارشد وٹو نے پارک کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے اس موقع پر کہا کہ پارکوں کی بحالی عوام الناس کے لیےخوشگوار اورصحت مند ماحول فراہم کرنے کے لیے نہایت ضروری ہے۔انہوں نے متعلقہ ذمہ داران کو ہدایت کی کہ پارک کی تزئین و آرائش کے کام کو بروقت اور معیاری انداز میں مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ تفریحی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔\378

متعلقہ عنوان :