Live Updates

ممبئی انڈینز ویمنز نے لیزا کیٹلی کو ہیڈ کوچ مقرر کر دیا

جمعرات 25 ستمبر 2025 17:02

ممبئی انڈینز ویمنز نے لیزا کیٹلی کو ہیڈ کوچ مقرر کر دیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2025ء) ویمنز پریمیئر لیگ (ڈبلیو پی ایل)2026 کےلئے ممبئی انڈینز ویمنز ٹیم نے آسٹریلیا کی سابق کرکٹر لیزا کیٹلی کو ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے۔ کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق لیزا کیٹلی سابق کوچ شارلٹ ایڈورڈز کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں گی لیزا کیٹلی حال ہی میں انگلینڈ ویمنز ٹیم کی کوچ بھی مقرر ہوئی ہیں۔

54 سالہ لیزا کیٹلی سابق بیٹر ہیں، جو 92 بین الاقوامی میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کر چکی ہیں۔ وہ 1997 اور 2005 میں ورلڈ کپ جیتنے والی آسٹریلوی ٹیم کا حصہ رہ چکی ہیں۔کوچنگ کے میدان میں بھی انہیں وسیع تجربہ حاصل ہے۔ وہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کی خواتین ٹیموں کی کوچنگ کر چکی ہیں۔ حالیہ دنوں میں ان کی کوچنگ میں ویمنز ہنڈریڈ میں نادرن سپرچارجز کی ٹیم چیمپئن بنی ہے۔

(جاری ہے)

اپنی تقرری پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے لیزا نے کہاکہ ممبئی انڈینز جیسی ٹیم کا حصہ بننا میرے لیے اعزاز ہے۔ اس ٹیم نے ڈبلیو پی ایل میں شاندار معیار قائم کیا ہے اور میں اس کامیابی کو مزید آگے بڑھانے کی منتظر ہوں۔واضح رہے کہ ممبئی انڈینز ویمنز نے اب تک تین میں سے دو ڈبلیو پی ایل ٹائٹلز (2023 اور 2025) اپنے نام کیے ہیں جبکہ 2024 میں ٹیم کو ایلیمینیٹر میں آر سی بی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرناپڑا تھا۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :