کیٹی بولٹر اور شوائی ژینگ کا چائنا اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کا فاتحانہ آغاز

جمعرات 25 ستمبر 2025 16:07

کیٹی بولٹر اور  شوائی ژینگ  کا چائنا  اوپن ٹینس ویمنز سنگلز  کا فاتحانہ ..
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2025ء) انگلینڈ کی نامور ٹینس سٹار کیٹی بولٹر اور چین کی ٹینس سٹار شوائی ژینگ بیجنگ میں جاری چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں ۔

(جاری ہے)

سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق خواتین کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں 29 سالہ برطانوی ٹینس سٹار کیٹی بولٹر نے سخت مقابلے کے بعد امریکی حریف کھلاڑی ہیلی بپٹسٹ کو 5-7، 7-5 اور 4-6 سے شکست دے کر نہ صرف ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا بلکہ دوسرے رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا، ایک اور میچ میں چین کی ٹینس سٹار شوائی ژینگ نے دلچسپ مقابلے کے بعد روس کی حریف کھلاڑی اناستاسیا ولادیمیرونا زاخارووا کو 6-3، 1-6 اور 4-6سے شکست دیکر ایونٹ کے دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔

متعلقہ عنوان :