Live Updates

ایشیا کپ: بنگلہ دیشی کپتان نے ٹاس کے وقت بھارتی کپتان سے مصافحہ نہ کیا، ویڈیو وائرل

ذاکر علی نے نہ سوریا کمار یادیو سے مصافحہ کیا نہ ہی ان کی جانب دیکھا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 25 ستمبر 2025 14:19

ایشیا کپ: بنگلہ دیشی کپتان نے ٹاس کے وقت بھارتی کپتان سے مصافحہ نہ کیا، ..
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 25 ستمبر 2025ء ) ایشیا کپ میں سپر فور مرحلے کے میچ میں بنگلہ دیشی کپتان نے ٹاس کے وقت بھارتی کپتان سے مصافحہ نہ کیا۔ 
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹاس جیتنے کے بعد بنگلہ دیشی کپتان ذاکر علی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کو مکمل نظرانداز کردیا۔ ذاکر علی نے نہ سوریا کمار یادیو سے مصافحہ کیا نہ ہی ان کی جانب دیکھا۔

 
یاد رہے کہ پاکستان اور مسلم مخالف خیالات رکھنے والے بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے پاکستان کے خلاف میچ میں کپتان سلمان علی آغا سے مصافحہ نہیں کیا تھا۔ بھارتی ٹیم میچ کے بعد پاکستانی ٹیم سے ہاتھ ملانے کے میدان میں بھی نہیں آئی تھی۔ 
اس سے قبل ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت نے بنگلادیش کو 41 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔

(جاری ہے)

دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش کی ٹیم 20 ویں اوور میں 169 کا تعاقب کرتے ہوئے 127 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ بنگلادیش کی جانب سے سیف حسن 69 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ پرویز حسین ایمان 21، توحید ہردوئے 7، مستفیض الرحمان 6، کپتان جاکر علی 4، محمد سیف الدین 4، رشاد حسین 2 جبکہ تنظیم حسن ثاقب اور شمیم حسین کوئی رن بنائے بغیر پویلین لوٹے۔

نسم احمد 4 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ بھارت کی جانب سے کلدیپ یادو نے 3، جسپریت بمراہ اور ورون چکرورتی نے 2، 2 اور اکشر پٹیل نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ اس سے قبل بھارت نے بنگلا دیش کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز اسکور کیے۔ بھارت کی جانب سے ابھیشیک شرما 75 رنز بنا کرنمایاں رہے۔ ہاردک پانڈیا 38، شبھمن گِل 29، تلک ورما 5، کپتان سوریا کمار یادو 5 اور شیوم ڈوبے 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اکشر پٹیل 10 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ بنگلادیش کی جانب سے رشاد حسین نے 2، جبکہ تنظیم حسن ثاقب، مستفیض الرحمان اور محمد سیف الدین نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات