Live Updates

ایشیاء کپ فائنل میں پہنچنے کا آخری موقع

بنگلہ دیش نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا، آج کے میچ کی فاتح ٹیم فائنل میں بھارت سے ٹکرائے گی

muhammad ali محمد علی جمعرات 25 ستمبر 2025 19:30

ایشیاء کپ فائنل میں پہنچنے کا آخری موقع
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 ستمبر2025ء) ایشیاء کپ فائنل میں پہنچنے کا آخری موقع، بنگلہ دیش نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا، آج کے میچ کی فاتح ٹیم فائنل میں بھارت سے ٹکرائے گی۔ تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالے ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے میچ میں بنگلہ دیش کے کپتان لٹن داس کی غیر موجودگی میں کپتانی کے فرائض انجام دینے والے ذاکر علی نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم کی جانب سے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے اور سری لنکا کے خلاف میدان میں اترنے والے پلینگ الیون کے ساتھ ہی کھیلنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ ہم ٹاس جیت کر بیٹنگ کا ہی فیصلہ کرتے، سری لنکا کے خلاف حاصل ہونے والی جیت کے تسلسل کو برقرار رکھیں گے اور پلان کے مطابق کھیلنے کی کوشش کریں گے۔ پاکستان کو فائنل کا دروازہ کھولنے کیلئے ہر صورت میں ٹائیگرز کو زیر کرنا ہو گا، ا فاتح ٹیم ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچنے والی دوسری ٹیم بن جائے گی جو اتوار کو بھارت کے ساتھ مقابلہ کریگی۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات