Live Updates

کرکٹ جن کا شعبہ ہے اگر وہ اس کو لیڈ کریں تو چیزیں بہتر ہوسکتی ہیں : شاہد آفریدی

محسن نقوی پر بھی ذمہ داری ہے کہ وہ ڈومیسٹک کرکٹ پرکام زیادہ کریں : سابق کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 25 ستمبر 2025 15:56

کرکٹ جن کا شعبہ ہے اگر وہ اس کو لیڈ کریں تو چیزیں بہتر ہوسکتی ہیں : شاہد ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 25 ستمبر 2025ء ) سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ کرکٹ جن کا شعبہ ہے اگر وہ اس کو لیڈ کریں تو چیزیں بہتر ہوسکتی ہیں، ٹیلنٹ کو ہائی لیول پر لے جانے کے لیے پروفیشنل اکیڈمیز بنانا ہوں گی۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب شاہد آفریدی نے کہا کہ ہر ایک کو پاکستان کی ٹوپیاں پہنانا شروع کردیں گے تو ایسا ہوگا، پڑوسی ملک نے گراس روٹ لیول پر بہت کام اور انویسٹ کیا ہے، محسن نقوی پربھی ذمہ داری ہے وہ ڈومیسٹک کرکٹ پرکام زیادہ کریں۔

 
شاہد آفریدی کا کہنا تھاکہ جو لڑکے کھیل رہے ہیں ان کی غلطی ہے بھی اور نہیں بھی، گراس روٹ لیول پر کرکٹ کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان فائنل میں ضرور پہنچے گا فائنل سے پہلے ایک مرتبہ پھر بات ہوگی۔

(جاری ہے)

 

سابق کپتان نے مزید کہا کہ پاکستان کی 60 سے 65 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، نوجوانوں کو پلیٹ فارم نہ ملنے سے ٹیلنٹ ضائع ہو رہا ہے، آنے والی نسلوں کے لیے اقدامات کرنا وقت کی ضرورت ہے۔

 
شاہد آفریدی نے کہا کہ حکومتیں بزنس نہیں کرتیں بلکہ بزنسز کو مینج کرتی ہیں، پاکستان کی ترقی میں پرائیویٹ سیکٹر کا کردار ناگزیر ہے، شمالی علاقوں میں انفرا سٹرکچر کی سہولیات دینا ضروری ہے، ہر پاکستانی کو ملک کی ذمہ داری اپنی ذمہ داری سمجھنی ہوگی۔ 
ان کا مزید کہنا تھا کہ خیبر میرا گھر ہے، میں وہاں سکول، ہسپتال شروع کرنے جارہا تھا، میں چاہتا ہوں خیبر میں حالات بہتر ہوں تو میں وہاں ضرور جاؤں۔ مصیبت کسی صوبے یا شہر کی نہیں، ہم سب کے لیے ہے۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات