پی سی بی ویمن انڈر 19 ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کا آغاز (کل )سے ہوگا

جمعرات 25 ستمبر 2025 15:41

پی سی بی ویمن انڈر 19 ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کا آغاز (کل )سے ہوگا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2025ء) پی سی بی ویمن انڈر 19 ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کا آغاز کل بروز ہفتہ 27 ستمبر سے کراچی میں ہوگا جس میں ملک بھر سے 60انڈر 19کھلاڑی حصہ لیں گی۔ٹورنامنٹ میں کل 15میچز کھیلے جائیں گے، جن کی میزبانی نیشنل بینک اسٹیڈیم اور اوول اکیڈمی گرائونڈ کریں گے۔

(جاری ہے)

12دن کے اس ٹورنامنٹ میں چار ٹیمیں کنکررز، چیلنجرز، اسٹارز اور اسٹرائیکرز ڈبل رانڈ روبن فارمیٹ میں مقابلہ کریں گی، ہر ٹیم چھ میچز کھیلے گی۔

ایونٹ کی انعامی رقم ایک کروڑ 50لاکھ روپے ہے ،فاتح ٹیم 8 اکتوبر کے فائنل کے بعد 7لاکھ 50ہزار روپے جیتے گی۔ اس ٹورنامنٹ سے نمایاں کارکردگی دکھانے والی اور ابھرتی ہوئی کھلاڑیوں کو نومبر میں ہائی پرفارمنس کیمپ اور اس سال دسمبر میں پاکستان انڈر 19کے بنگلہ دیش دورے کے لیے موقع مل سکتا ہے۔ہانیہ احمر (چیلنجرز)، سمیعہ افسر (کنکررز)، کومل خان (کپتان)اور زوفیشن ایاز (اسٹرائیکرز)کو چاروں ٹیموں کا کپتان نامزد کیا گیا ہے۔