Live Updates

پرائیوٹ و سرکاری سکولوں میں چھ رنگوں کے کوڑا دان لازمی قرار

جمعرات 25 ستمبر 2025 17:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2025ء) صوبائی حکومت نے پرائیوٹ اور سرکاری سکولوں میں کوڑا دان کے استعمال کو لازمی قرار دے دیا ہے۔ سکولوں میں چھ مختلف رنگوں کے کوڑا دان رکھنا لازم ہوگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یکم اکتوبر سے سکولوں میں اس فیصلے پر عملدرآمد کی چیکنگ شروع ہو جائے گی اور جن سکولوں میں چھ رنگوں کے کوڑا دان موجود نہ ہوں گے ان کے سربراہان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کو فوری احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ صفائی اور ماحول دوست عادات کو فروغ دینے کے لیے یہ اقدام ضروری ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سکولوں کے سربراہان اس حکم پر عملدرآمد یقینی بنائیں تاکہ طلبہ میں کوڑا کرکٹ الگ کرنے کی شعور اجاگر کیا جا سکے۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات